• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: کار سیلابی پانی میں بہہ جانے سے 4 افراد لاپتہ، خاتون کی لاش نکال لی گئی


تربت کے علاقے مرگاپ کے قریب کار سیلابی پانی میں بہہ جانے سے چار افراد لاپتہ ہوگئے، ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی جبکہ دیگر تین افراد کی تلاش کی جارہی ہے، دوسری جانب  کوئٹہ کی ہنہ اوڑک ندی کے سیلابی ریلے میں بھی ایک کار بہہ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تربت کے علاقے مرگاپ کی ندی میں سے ایک کار گزر رہی تھی کہ اچانک سیلابی ریلا آنے سے کار سیلابی پانی میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد لاپتہ ہوگئے۔

 لیویز کی ٹیم نے ایک خاتون کی لاش نکال لی جبکہ بہہ جانے والے تین افراد کی تلاش کاکام جاری ہے ۔

کوئٹہ کی ہنہ اوڑک ندی میں سیلابی ریلے میں کار بہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، کار سیلابی ریلے کے باعث کافی دور تک بہتی گئی، لوگ اس کا نظارہ کرتے رہے، کار بہہ جانے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین