کوئٹہ(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج تعیناتی میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا ادارے اپنی حدود میں کام کریں ، ملک ترقی کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے ہمہ وقت کھلے رہیں گے میں آئین کے تفویض کردہ اختیارات کے تحت عوام اور صوبے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا۔