• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی او ملتان نے چوک گھنٹہ گھر سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیدیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی سی او ملتان نے ٹاؤنز کو چوک گھنٹہ گھر سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دےدیا۔ گزشتہ روز شاہ رکن عالم ٹاؤن ، شیر شاہ ٹاؤن اور موسیٰ پاک کی ٹیمیں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مصروف رہیں اور بڑی مقدار میں سامان بھی قبضے میں لے لیا ۔ قبل ازیں شاہ رکن عالم ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر فاروق ڈوگر کے حکم پر لینڈ آفیسر ضیا الحسن بخاری کی سربراہی میں ٹیم نے گلشن مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے ایک ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی سامان قبضہ میں لے لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرسٹی فاروق ڈوگرنےکہاکہ ضلعی حکومت تجاوزات کے علاوہ آپریشن بغیر کسی دبائو کے جاری رکھے گی۔
تازہ ترین