داسو میں چینی باشندوں کی بس کے حادثے کی تحقیقات کے لیے چین کی اعلیٰ سطح کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو میں چینی باشندوں کی بس حادثے کی تحقیقات کے لیے چین کی اعلیٰ سطح کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ چینی ٹیم کل داسو کا دورہ کرے گی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ٹیم حادثہ کے حقائق جاننے کے لیے جائے وقوعہ جائے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی ٹیم کو پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔