• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان آغا کی ٹی20 میں مشکل سے جگہ بنتی ہے، اسے کپتان بنادیا گیا، احمد شہزاد

احمد شہزاد - فوٹو: فائل
احمد شہزاد - فوٹو: فائل

کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ سلمان علی آغا اچھا کھلاڑی ہے لیکن اس کی ٹی20 کرکٹ میں مشکل سے جگہ بنتی ہے، اس کو کپتان بنادیا گیا ہے۔

کرکٹر احمد شہزاد نے لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر اور راشد لطیف کے ہمراہ مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے دورہ نیوزی لینڈ کےلیے ٹیم سلیکشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم ہاری اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا مائنڈسیٹ بن گیا ہے کچھ کھلاڑیوں کو باہر نکالنا ہی نہیں، کرکٹ بورڈ کو چاہیے تھا عوامی فیصلے کیے جاتے۔

سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مضبوط ہے، اگر فائنل میں سینٹر وکٹ ہوئی تو نیوزی لینڈ کے چانسز بن سکتے ہیں۔

جیسن گلیسپی کے بیان پر راشد لطیف بولے کہ گلیسپی نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ عاقب جاوید کو نہیں، ہمارے سسٹم کےلیے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پسند کرتا ہوں لیکن بھارت چیمیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہاٹ فیورٹ ہے۔

سابق کرکٹرز کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیے سفارشی کلچر کو ختم کرکے میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید