چمن(اے ایف پی) عید کے موقع پر پاکستان اور افغانستان کےدرمیان اہم سرحدی گزرگاہ’’ چمن بارڈر ‘‘ کو جزوی طور پرکھول دیاگیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق پاکستان کی سرحد کی نگرانی پر مامور ایک افسر نے بتایاہےکہ لوگوں کے چھوٹے گروپس کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ کئی افراد افغانستان بھی جارہے ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جانب لوگوں کی آمدو رفت جاری ہے، مذکورہ افسر کاکہناتھاکہ عید لوگ اپنے اہل خانہ کیساتھ منانا چاہتے ہیں لہٰذا ہم لوگوں کی شناخت اور سفری دستاویزات دیکھ کر انہیں سفر کی اجازت دے رہے ہیں۔ ایک پاکستانی شہری نور علی کاکہناتھاکہ انہیں حالیہ دنوں میں اسپن بولدک کا سفر کرناتھا اور وہ بہت زیادہ خوفزدہ تھے تاہم طالبان نے انہیں کسی قسم کی تکلیف نہیں دی اور انکی سفری دستاویزات دیکھ کر انہیں منزل تک پہنچنے کی اجازت دی۔