• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ :ڈی پی او آفس کے باہر مظاہرہ کرنیوالی خواتین کو ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ڈی پی او آفس کے باہر مظاہرہ کرنے والی خواتین   کو ڈسٹرکٹ جیل ریمانڈ پر بھیج دیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عابد خان کے دفتر  کے باہر نعرے بازی کرنے والی ت  محلہ شالیمار ٹاون کی رہائشی  پروین ،زینت،صغراں، مہک ، حنا اور ثانیہ سمیت  پندرہ خواتین اور ساجد،دلبر، امجد سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو  علاقہ  مجسڑیٹ  کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھیج دیا۔دوسری طرف  گرفتارشدگان کے لواحقین نے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے کیونکہ  خوا تین پر تشدد کرنے والے اور گھر کے اندر  داخل ہوکر زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے ایس ایچ او  تھانہ سٹی ڈسکہ اعجاز گجر  اور ضلع کچہری میں خواتین پر تشد د کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف   بھی قانو نی کارروائی کی جائے ۔ 
تازہ ترین