• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی لاش ملی، فائرنگ، کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خاتون کی لاش ملی ،فائرنگ ،کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطا بق بھینس کالونی نمبر 5ہفتہ بازار کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 50سالہ شاہد جاں بحق ہوگیا، بلدیہ ٹاون نمبر9پکوڑا چوک کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے خاتون شرافت بی بی جاں بحق ہوگئی،نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں گھر سے 60سالہ رخشندہ خاتون کی لاش ملی ،ڈیفنس فیز8 میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 33سالہ محمد صداقت جاں بحق ہو گیا، کورنگی کرسچن پاڑہ میں گھر کے اندر پراراسرار طور پر گلے میں پھندا لگنے سے 15سالہ جینسن جاں بحق ہوگیا،علاوہ ازیں جمالی گوٹھ گلی نمبر5میں فائرنگ سے 25سالہ خدا بخش جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کو خیراللہ نامی ملزم اور اسکے ساتھیوں نے تین گولیاں مار کر قتل کیا اور فرار ہو گئے، مقتول کا ملزمان کے خاندان میں کسی لڑکی سے رابطہ تھا اور اسی بنیاد پر اسے قتل کیا گیا ہے، مقتول کے ورثاء کی جانب سےتدفین کے بعد مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

تازہ ترین