• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائیبرڈ وار کے نشانے پر ہے، معید یوسف


وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ہائی برڈ وار کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں معید یوسف نے کہا ہے کہ سب کچھ پاکستان کے خلاف ایک مہم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت سے پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں، بھارت کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے افغان سفیر کی بیٹی کی جعلی تصویر چلائی گئی۔

معید یوسف نے مزید کہا کہ ہم ان ٹرینڈز پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم انہیں رپورٹ کرتے ہیں مگر نئے آجاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تحقیقات مکمل کرلی ہیں، جو تاثر اس واقعے کا دیا جارہا تھا، ویسا کچھ بھی نہیں ہے۔

مشیر قومی سلامتی نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل ڈس انفولیب نے بھی اس جال کو بے نقاب کیا تھا اور بتایا تھا کہ بھارت یہ جال کیسے بچھایا۔

تازہ ترین