• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضعیف ماں کو بے یار و مدد گار چھوڑنے والے بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا

پشاور میں ضعیف ماں کو گلی میں بے یار و مددگار چھوڑنے والے بیٹے کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم کو مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ 

عدالت نے شکیل احمد نامی ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو گلی میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا تھا۔ 

پولیس نے ملزم شکیل احمد کو تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے تحت گرفتار کرلیا تھا۔ 

متاثرہ خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید