• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سفیر کی بیٹی کے فون کی فارنزک کی جاری ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی جرمنی سے سائبر کرائم پڑھی ہوئی ہیں، ان کے فون کی فارنزک کی جاری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے ٹیکسی ڈرائیوروں نے قرآن پر حلف لے کربات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے چاروں ٹیکسی ڈرائیوروں کو ادائیگیاں کیں، دامن کوہ سے آخری ٹیکسی ڈرائیور کو انہوں نے 500 روپے دیے۔

انھوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی جرمنی سے سائبر کرائم پڑھی ہوئی ہیں، ان کے فون کی فارنزک کی جاری ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ کسی ٹیکسی میں سفیر کی بیٹی کے ساتھ کوئی نہیں بیٹھا، کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چاروں ٹیکسی ڈرائیور اور ان کے مالکان کی شناخت کرلی ہے، ضرورت ہوئی تو وزیراعظم کی اجازت سے چاروں ٹیکسی ڈرائیوروں کو میڈیا پر لے آؤں گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انویسٹی گیشن کر کے وزیرخارجہ اور فارن سیکریٹری کے حوالے کردی ہے، چوتھی ویڈیو بھی مل گئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے فون سے آئی کلاؤڈ بھی ختم کرکے دیا ہے۔

تازہ ترین