وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک بار پھر راج کماری نے قومی سلامتی پر حملہ کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تین بار اقتدار کے مزے لوٹنے کے باوجود ن لیگ کشمیر پر روڈ میپ نہ دے سکی۔
انہوں نے کہا کہ راج کماری ہر جلسے میں وہ تماشبین اکٹھے کرکے ظاہر کررہی تھیں کہ کشمیر فتح کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےایک بارپھر مودی کی انتہاپسند سوچ کو بے نقاب کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کشمیری جنہیں آزما چکے انہیں دوبارہ آزمانے کی غلطی نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کامیاب ہوکر کشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ایک جلسے سے مریم بی بی کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں، کشمیر کے عوام ووٹ کی طاقت سے آپ کو آپ کی کارکردگی بتادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بول کر دوا لینے گیا واپس نہیں لوٹا، کشمیریوں کو سبز باغ دکھانے والے آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر ایک بار پھر مریم نواز نے خودکش حملہ کیا، عمران خان کے ایک جلسے نے انکا خواب ملیا میٹ کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اور ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنی ہے۔