• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کیلئے سیالکوٹ سے راجن پور جانے والی بس کو حادثہ، 38 جاں بحق، متعدد زخمی

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 38افراد جاں بحق اور 64 شدید زخمی ہو گئے،حادثہ صبح ساڑھے 5بجے انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر جھوک یار شاہ کے قریب پیش آیا، مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ سپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ابتدائی طور پر 18افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ 60سے زائد زخمیوں میں سے 16سے زائد دوران علاج دم توڑ گئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی۔

تازہ ترین