• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے فوری بعد لائرز ہسپتال کیلئے اہم فیصلے کریں گے، راجہ محمد بشارت

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)وزیر قانون پنجاب راجہ محمد بشارت سے ہائیکورٹ بار کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر قانون پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ لائرز ہسپتال کی جلد تکمیل کے لئے حکومت ہائیکورٹ بار سے مکمل تعاون کرے گی۔ عید کے فوری بعد ہائیکورٹ میں آ کر لائرز ہسپتال کے لئے اہم فیصلے کریں گے۔ وزیر قانون نے کہا کہ ان کی طرف سے منظور کردہ ایک کروڑ کی رقم سے جلد کام شروع کردیا جائے گا اور مزید رقم کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ ہائیکورٹ بار وکلا کے لئے اس اہم ترین پراجیکٹ کو جلد مکمل کرسکے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے وکلا کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لینے، بار ایسوسی ایشنز کو وافر فنڈزکی فراہمی اور لائرز ہسپتال کے لئے ہائیکورٹ بار سے مکمل تعاون کرنے پر راجہ بشارت کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین