• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید بلوچ اسیران کے نام‘ تہوار سادگی سے منائیں گے‘ بی ایس او پجار

اکوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ ٹریفک حادثے میں منظور بلوچ کی شہادت سے تنظیم ایک مخلص نظریاتی ساتھی سے محروم ہوگئی ہے شہید کی علمی وقومی خدمات ناقابل فراموش ہیں منظور بلوچ کی شہادت ‘ وسیم بلوچ سمیت دیگر بلوچ سیاسی کارکنوں کی گمشدگی کے باعث ہرگھر میں ماتم ہے اس لیے کارکن عید سادگی سے منائیں ترجمان نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کرچکاہے جس سے بلوچ قوم میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے لوگ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے دربدرٹھوکریں کھارہے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ایک طرف بلوچوں سے مذاکرات کاشوشاچھوڑاگیا ہے تودوسری طرف اغواء نماگرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے بات چیت کااعلان ڈھونگ کے سواکچھ نہیں ترجمان نے کہاکہ وسیم تابش سمیت دیگر کولاپتہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے تنظیم بلوچ اسیران کے نام عید کرتے ہوئے تہوار سادگی سے منائے گی۔
تازہ ترین