• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی نماز کےسب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی میں ہوئے، مسجد الحرام میں نماز عید کی ادائیگی پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

نماز عید الاضحٰی سعودی عرب کی تمام بڑی چھوٹی علاقائی مساجد میں بھی ادا کی گئی، سماجی فاصلے، ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا گیا، 30 لاکھ سے زائد آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔

شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی، مطاف میں حجاج کا طواف حسب معمول جاری رہا، حجاج کی گروپ کی شکل میں حرم آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچ رہے ہیں، عیدالاضحی کے پہلے دن حجاج رمی کررہے ہیں ، آج صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔

جس کے بعد حجاج اپنا وقت عبادت میں گزاریں گے، قربانی کے بعدحجاج کرام سر منڈوا کر احرام کی حالت سے باہر آ جائیں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج رات منیٰ میں گزاریں گے۔

واضح رہے کہ اس بارخواتین کے لیے حج میں محرم کی شرط نہیں رکھی گئی، تاہم انہیں گروہ میں جانا پڑیگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین