• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک، امریکا، جاپان میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے


سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ میں اس بار بھی مسلم کمیونٹی منقسم ہوگئی، بعض آج اور دیگر بدھ کو عید منائیں گے۔

برطانوی اور کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی گئی ۔

جاپان میں پاکستان اولمپک دستے کے ارکان نے اولمپک ولیج میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، نماز میں دیگر ممالک کے مسلمان کھلاڑی اور آفیشلز بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پاکستان کی طرح بدھ 21 جولائی کو عید منائی جائے گی۔

تازہ ترین