• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے منجھے ہوئے معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری کے مداح اُن کی 6 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کی خبر پر خوب خوش نظر آ رہے ہیں۔

واسع چوہدری کی ٹی وی اسکرین پر واپسی کی خبر ہمایوں سعید کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی ہے جس کہ بعد سے واسع چوہدری کے فین پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

ہمایوں سعید نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ واسع چوہدری خوبصورت اداکارہ کبریٰ خان کے مد مقابل عید کے دوسرے روز ٹیلی فلم ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ میں نظر آئیں گے۔


ہمایوں سعید کی پوسٹ کے مطابق یہ ٹیلی فلم کے لکھنے والے بھی واسع چوہدری ہی ہیں جسے مصدق ملک کی ہدایت میں بنایا گیا ہے۔

ہمایوں سعید کی اس پوسٹ کو واسع چوہدری کی جانب سے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس کے کمنٹ باکس میں مداحوں کا واسع چوہدری کو دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کا جوش دیدنی ہے۔

تازہ ترین