• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آرمی کیجانب سے جنوبی کوریا کے لاپتہ کوہ پیما کی تلاش جاری

پاک فوج کی جانب سے پاک چین کے بارڈر پر لا پتہ ہونے والے جنوبی کوریا کے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے جنوبی کوریا کے لا پتہ ہونے والے کوہ پیما کو تلاش کرنے ور اُسے بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو کامیابی سے سر کرنے والے جنوبی کوریا کے کوہ پیما کِم اتوار کے روز پاکستان کی بلند ترین چوٹی سر کرتے ہوئے کہیں گر کر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان اور چین کے سفارتخانوں سے رابطہ کرتے ہوئے کوہ پیما کو ڈھونڈنے کی درخواست کی گئی تھی۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے کوہ پیما کو ڈھونڈنے کے سلسلے میں دیگر ممالک میں اپنے سیکیورٹی عملے اور متعلقہ ایجنسیوں کو بھی الرٹ کر دیا ہے۔

تازہ ترین