• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

مانچسٹر میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں حارث رؤف کی جگہ حسن علی اور اعظم خان کی جگہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

ادھر ہوم ٹیم میں بھی کپتان ایون مورگن کی واپسی ہوئی ہے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے جبکہ اس میچ کی فاتح ٹیم سیریز کی حق دار ہوگی۔ 

خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 31 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اسے 45 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ 

واضح رہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین