وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مری میں گورنر ہائوس کی تزئین و آرائش ہو رہی ہے،یہ کسی نجی رہائش گاہ کی نہیں ،عمران خان عمرے سے واپسی پر بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان روزانہ جھوٹ کی ایک سیریز کے بغیر نہیں رہ سکتے، چیرمین پی ٹی آئی کو اپنے بے بنیاد الزامات پر شرمسار ہونا چاہیے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی عمرے سے واپس آئے ہیں ، افسوس وہ اپنی خامیوں پر نظر نہیں ڈالتے، وہ اپنی جھوٹ بنانے والی فیکٹریوں کے یرغمال بنے ہوئے ہیں۔