• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل پر دستخط کردیئے

لاہور(مانیٹرنگ سیل)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 پر دستخط کردئیے،اس بل کا مقصد معمر شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس بل کے تحت سینیر سٹیزن کونسل اوراولڈہوم "دارلشفقت"کا قیام عمل میں لایا جائے گا، 60سال سے زائد عمر کے شہری سینئر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گےجس کے تحت ان شہریوں کو فضائی اور ریلوے سفر میں 20فیصد رعایت ہوگی،مستحق معمر افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی،ان افراد کو علاج معالجے اور دواؤں پر بھی رعایت دی جائے گی،ان کیلئے ہسپتالوں میں علیحدہ کاؤنٹرز اور وارڈز بھی مختص کئے جائیں گے،ان افراد کو میوزیم، پارکس اور لائبریری کی مفت سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

تازہ ترین