• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ ایوب گچکی کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا‘اخترمینگل

کوئٹہ( این این آئی)بی این پی کے سربراہ سرداراخترمینگل ،قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی ،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمد شاہوانی موسیٰ بلوچ مرکزی کمیٹی کے ارکان میرعبدالروٴف مینگل غلام نبی مری حاجی زاہد بلوچ ‘ملک گامن خان مری نوریز بلوچ ودیگرنے بی این پی کیچ کے ہیومن رائٹس سیکرٹری ایڈووکیٹ مصطفیٰ ایوب گچکی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مصطفیٰ گچکی ایک اصول پسند وکیل اورانسانی حقوق کے سرگرم کارکن کے ساتھ پارٹی کی موثرآوازتھے انہوں نے نے کیچ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ماورائے آئین و قانون اقدامات کے خلاف ایک منظم جدوجہد کی شہیدساحل وسائل کے تحفظ کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھاجائے گا رہنمائوں نے ان کی مغفرت جنت میں بلنددرجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔
تازہ ترین