سرگودھا......سرگودھا اورگوجرانوالا میں حکام کی یقین دہانی کے بعد کیبل آپریٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سرگودھا میں کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کےصدرشفیق ڈوگرکےمطابق پنجاب ضلعی انتظامیہ اورپیمرا حکام نےمذاکرات کےبعد سیل دفاتر کھلنےکی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد دو روز سے جاری ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالا میں بھی کیبل آپریٹروں نےہڑتال ختم کردی گوجرانوالہ کے صدر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن صابرشاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پربنائی گئی کمیٹی نے لاہوراجلاس میں سیل شدہ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دفاتر کُھلتے ہی سروس بحال کردی جائے گی،تاہم حتمی معاملات طے کرنے کےلیے 15 جنوری کو کراچی میں اجلاس ہوگا۔