• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں لڑکی کا قتل، جائے وقوع سے کیا کچھ ملا؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے جائے وقوع سے ملنے والے شواہد فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے۔

ذرائع کے مطابق موقع سے خون آلود چاقو، پستول، 100 سے زیادہ راؤنڈ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے واردات سے ایک آہنی کلپ بھی برآمد ہوا ہے۔

چاقو پر لگے خون اور مقتولہ کے خون کا سیمپل میچنگ کیلئے لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھی مقتولہ اور ملزم کے سیمپل بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ملزم ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے مقتولہ اور ملزم کے والدین اور اس کے گھر کے 2 سیکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی قلم بند کر لیئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کا برطانیہ میں بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔

برطانیہ میں ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے، ملزم جن ملکوں میں جا چکا ہے، وہاں سے بھی کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین