محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز بارش ہونے کے امکانات اب کم ہو گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ خلیجِ بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اثرات راجستھان تک محدود نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص اور دیگر علاقوں میں معتدل بارش کا امکان ہے، کراچی میں 25 اور 26 کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 25 جولائی سے سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے شہرِ قائد میں موسم بہتر ہو جائے گا۔