لاہور(نمائندہ جنگ) ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد بھارت واپس جانے والی بھارتی ٹیم کو واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔ بھارتی ٹیم نے واہ میں پولیس رپورٹ نہیں کی تھی۔ بھارتی ٹیم کے کاغذات مکمل ہونے تک بارڈر بند ہو چکا تھا۔ بھارتی کبڈی ٹیم آج صبح دس بجے بھارت واپس جائے گی۔