وشکاپٹنم ( جنگ نیوز) آئی پی ایل میںسن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 85 رنز سے آئوٹ کلاس کردیا۔حیدرآباد نےممبئی کو 178رنز کا ہدف دیا۔شکھر دھون نے ناقابل شکست 82 ، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 48، یوراج سنگھ نے 39 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم 92 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کولکتہ میں دن کے دوسرے میچ میں گجرات لائنز کے نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو پانچ وکٹ سے زیر کرلیا۔ گجرات کے کپتان کپتان سریش رائنا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کولکتہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور انہوں نے اپنے 4 وکٹ محض 6اوور سے پہلے کھو دیئے۔ اس کے بعد شکیب اور یوسف پٹھان نے کمان سنبھالی اور پانچویں وکٹ پر بعد 134رنز جوڑ کر اسکور 20 اوور میں 158تک پہنچایا۔ شکیب 66 اور یوسف پٹھان 63 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ جواب میں فاتح سائیڈ نے ہدف دو اوورز قبل ہی حاصل کرلیا۔