• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کاکہنا ہے کہ کیوبا ناکام ریاست ہے، جو شہریوں پر جبر کر رہی ہے۔ جوبائیڈن نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ ان کا کہنا تھا کہ کمیونیزم ناکام نظام ہے۔ کیوبا میں انٹرنیٹ کی بحالی کے ممکنہ اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اداروں کی عوام کو ویکسین لگانے کی یقین دہانی کے بعد کیوبا کو ویکسین دینے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے بھی کیوبا میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ پُرامن مظاہرین پرحکومت کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین