• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان نائب صدر کا بیان قابل افسوسناک، الزام تراشی حل نہیں، وفاقی وزرا

جہلم(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ افغان نائب صدر کا حالیہ بیان قابل افسوس ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہے، پاکستان اور افغانستان کے عوام کا رشتہ بہت مضبوط ہے، پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہا ہے، افغانستان کے مسائل افغان عوام نے ہی حل کرنے ہیں، پاکستان صرف تعاون کرسکتا ہے،جبکہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و امان کا مسئلہ پڑوسی ممالک پر الزام تراشی سے حل نہیں ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ مسئلے کا حل مسخرے کٹھ پتلیوں کے بجائے افغانون کو حقیقی نمائندگی اور جمہوری حکومت دینے سے ممکن ہے۔وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ دکھاوا کرنے والے امر اللّٰہ صالح جیسے لوگ عظیم افغان قوم کی تاریخ کا چھوٹا سا حصہ ہیں۔

تازہ ترین