• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کا عمران خان کو آموں کا تحفہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وزیراعظم عمران خان کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کے ہائی کمیشن کے عہدیدار نے 1 ہزار کلو ہری بھنگا آم اسلام آباد کے وزیراعظم آفس کو جذبہ خیرسگالی کے تحت پیش کیے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ نے خطے کے دیگر ممالک کے سربراہان کو بھی آموں کے تحائف بھجوائے جن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح، سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپکسا، بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسار نامگئیل اور وزیراعظم لوتے شیرنگ شامل ہیں۔

تازہ ترین