• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر گیلانی نے ماورا کو رمضان سے قبل کیا تحفہ دیا؟

گزشتہ سال نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں اداکار ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار امیر گیلانی نے رمضان سے قبل ماورا کو خوبصورت تحفہ دے دیا۔

ماورا حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُس خوبصورت تحفے کی ویڈیو شیئر کی جو امیر گیلانی نے اُنہیں خصوصی طور پر رمضان کی آمد پر دیا ہے۔


امیر گیلانی نے اپنی ساتھی اداکارہ کو تحفے میں ’قرآن پاک‘ دیا۔

ماورا حسین نے یہ خوبصورت تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے خوبصورت  تحفہ جو آپ کبھی بھی کسی کو دے سکتے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ تحفہ لینے کے بعد رمضان المبارک محسوس ہونے لگا ہے۔‘

ماورا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے امیر گیلانی نے لکھا کہ ’یہ خوبصورت کتاب ہر طرح سے ہماری رہنمائی کرتی ہے۔‘

اداکارہ نے صرف 50 منٹ پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جس پر اب تک 89 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

تازہ ترین