• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپیئن سمیع اللّہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال پھر غائب

فلائنگ ہارس اولمپئن سمیع اللّہ خان کےبہاولپور میں اسپتال چوک پر لگے مجسمے سے ہاکی اور بال پھر غائب ہوگئی۔

چور نے ہاکی، بال غائب کرنے کے بعد مجسمے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

پولیس کے مطابق چور نے ویڈیو بنانے کے بعد ہاکی اور بال پھر سے مجسمے پر لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ مجسمے سے ہاکی اور بال غائب کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ نے مجسمے کےساتھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہاولپور میں اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے کچھ روز قبل ہاکی اور بال چوری ہوگئی تھی جس کے بعد مجسمے سے بال، ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا تھا۔

بعدازاں اولمپئن سمیع اللّہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تازہ ترین