تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ایئرپورٹ پر 6 شیڈول پروازوں نے لینڈنگ کی ہے۔
اسکردو ایئرپورٹ پر آج 2 پروازیں کراچی سے پہنچی ہیں۔
لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے بھی ایک ایک فلائٹ اسکردو ایئرپورٹ پہنچی۔
رجسٹریشن کا مقصد قانونی شناخت کے بعد سماجی و اقتصادی حقوق تک رسائی ہے: ترجمان نادرا
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پر امن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔
سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گٹکے کے عادی افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
لائیو موسیقی کا شوق رکھنے والے 2 ریچھوں کا ایک جوڑا امریکی کولوراڈو کے مشہورِ زمانہ ریڈ راکس ایمفی تھیٹر میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے لیے داخلے کے منتظر لوگوں کے ہجوم میں شامل ہو گیا۔
خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، کرائم سین یونٹ کی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مولانا فضل الرحمٰن کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی والے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی علی امین کو وزیرِاعلیٰ کے عہدے سے ہٹاکر کسی اور کو لائے تو خیر مقدم کریں گے۔
فائنل میں ایگا شواٹک نے امریکا کی امینڈا انیسو موا کو شکست دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی درآمدات پر 30 فیصد ٹیکس لگانے کے اعلان پر صدر یورپی یونین اُرسلا وان دیرلین نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اورمیکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کر دیا۔
پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اوٹس خان کا ملائیشین کلب سے معاہدہ ہوا ہے۔
تہران میں سفارت کاروں سے گفتگو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے سے معاہدہ ختم نہیں ہوا، یہ ایک نئے انداز میں جاری رہے گا۔
پولیس کی جانب سے کالج کے شعبہ تعلیم کے ڈپارٹمنٹ ہیڈ کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کالج کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے۔
عدالت نے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دیں، آئندہ سماعت پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ ہو گا۔
معروف گلوکار سجاد علی کے صاحبزادے خوبی علی کا کہنا ہے کہ میرا گانا ’اداس‘ دراصل والد کا گانا ہی ہے جسے میں نے دوبارہ اپنے انداز میں گایا ہے۔
پولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ فریئر ہال کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں،
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کےلیے چار بینچز تشکیل دیے گئے۔