• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کا قتل، چچا زیر حراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کے قتل کے الزام میں اس کے چچا کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے معاملے میں مقتول لڑکی کے چچا کو حراست میں لے لیاگیا،پولیس کے مطابق جس پستول سے گولی چلائی گئی وہ چچا کی لائسنس یافتہ ہے، اسلحہ پولیس نے مقتولہ ثمینہ کے گھر میں آٹے کی بوری سے برآمد کیا، لڑکی کا بھائی واقعہ کے بعد سے غائب ہے، علاوہ ازیں گلشن اقبال بلاک 6میں چھت پر گولی لگنے سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین