• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی میں صفائی بہتر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان سنی تحر یک حیدرآباد کے ضلعی صدر محمد عابد قادری نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے ایام میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ‘ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ اور میو نسپل کمشنر سمیت ایچ ڈی اے کے دعوے دھرے رہ گئے جبکہ عید الاضحی کے تینوں دن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پھینکے جانے کے باعث صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی اور تعفن پھیلنے کے باعث مختلف بیماریاں بھی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر عملی طور پر صفائی ستھرائی کے کسی بھی طرح کے اقدامات نظر نہیں آئے اورشہریوں کی جا نب سے عید الاضحی کے موقع پرصفائی ستھرائی کیلئے جب بلدیہ کے متعلقہ افسران‘ صفائی انچارجز اور علاقائی مقدموں سے رابطہ کیا تو ان کے موبائل فون بند پائے گئے۔ انہو ں نے کہا کہ حیدرآباد کے شہر یوں نے ہر سال کی طر ح اس سال بھی اپنا مذہبی تہوار گندگی کے ڈھیروں اور تعفن زدہ ماحول میںگذ را لیکن سندھ حکومت سمیت بلدیاتی ادارے اس جانب توجہ دینے کے لئے بالکل تیار نہیں ہیں اور حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، نا لیا ں اور گڑا±بل ر ہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سندھ حکومت سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ شہر کو تبا ہی کے دہانے پر کھڑ ا کر نے والے بلد یہ سمیت ضلعی انتظامیہ اور ایچ ڈی اے کے کر پٹ افسر ان سے سختی سے با ز پرس کی جا ئے اور ان کے خلاف اعلیٰ سطحی کی تحقیقات کی جا ئے ۔

تازہ ترین