• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان نے ’میرے پاس تم ہو‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

پاکستان کی خوبرو، باصلاحیت اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ڈرامہ سیریل ’میرے پاس ہو تم‘ میں معروف اداکارہ حرا مانی کی جانب سے نبھائے گئے کردار کی آفر ہوئی تھی جس کے لیے اُنہوں نے منع کر دیا تھا۔

حال ہی میں کبریٰ خان کی جانب سے ایک ٹاک ش میں شرکت کی گئی جس میں انہوں نے بہت سی دلچسپ باتیں کیں، کبریٰ خان کے مداح اُن کے اس انٹرویو سے کافی محظوظ ہوئے۔

ٹاک شو کے دوران جہاں کبریٰ خان نے خود سے متعلق سوالوں کے جواب د یئے وہیں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کے انہیں ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ایک کردار ’ہانیہ‘ ادا کرنے کی آفر ہوئی تھی۔

کبریٰ خان سے شو کے میزبان احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ ’کیا آپ نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا ایک کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا جو کہ بعد میں حرا مانی کو آفر کیا گیا تھا؟‘


اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کبریٰ خان کا بتانا تھا کہ ’جس دوران اُنہیں اس کردار کی آفر ہوئی اُس دوران انہوں نے اداکاری سے تھوڑا بریک لیا ہوا تھا، وہ اُس دوران کام نہیں کر رہی تھیں اور وہ کام کرنا بھی نہیں چاہ رہی تھیں، اس لیے انہوں نے اس کردار سے انکار کر دیا تھا۔‘

کبریٰ خان نے مزید کہا کہ ’ایک اور اہم وجہ یہ بھی تھی کہ انہیں اپنے اندر سے ہاں کی آواز ہی نہیں آئی تھی، اداکاروں کو جب کوئی کردار آفر ہوتا ہے تو وہ اُس کردار کو نبھانا چاہتے ہیں مگر انہیں آفر ہونے والے کردار کے لیے اپنے اندر سے کسی قسم کا کوئی سگنل ہی نہیں ملا تھا کہ وہ اس کردار کو ادا کرنے کی ہامی بھرتیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید