• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان کی اسد صدیقی کے ساتھ آئس اسکیٹنگ کی دلچسپ ویڈیو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی اداکار اسد صدیقی کے ساتھ آئس اسکیٹنگ کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسد صدیقی کو سالگرہ کی مبارکباد ینے کے لیے ایک دلچسپ اور یادگار ویڈیو شیئر کی ہے۔


اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسد صدیقی آئس اسکیٹنگ کے دوران اپنا توازن کھوکر گرجاتے ہیں اور کبریٰ خان پہلے ان پر ہنستی ہیں اور پھر انہیں سہارا دے کر اٹھنے میں مدد کرتی ہیں۔

کبریٰ خان نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو اسدصدیقی! کوئی بات نہیں اگر آپ کو آئس اسکیٹنگ نہیں آتی ۔‘

انہوں نےاسد کے بارے میں مزید لکھا کہ ’آپ پھر بھی ایک مضبوط انسان ہیں۔‘

اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئےکبریٰ نے لکھا کہ ’اللہ آپ کو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی بہتری عطاکرے۔‘

کبریٰ خان کی اس پوسٹ پر اسد صدیقی کی اہلیہ اداکارہ زارا نور عباس نے خوشی کا اظہار کیا ۔

اسد صدیقی نے اداکارہ کی اس پوسٹ پر منہ بسورتے ہوئے کہا کہ ’ویسے میں آئس اسکیٹنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن پھر بھی آپ کا شکریہ۔‘

تازہ ترین