پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پارٹی کارکنوں نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا، وہ لائق تحسین ہے۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کارکنان کا جوش و خروش دیکھ کر شک نہیں کہ آزاد کشمیر انتخابات میں فتح شیر کی ہوگی۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ تمام دن انتخابی ضابطوں کی دھجیاں اڑائی گئیں، قوم کو یہ مناظر یاد رہیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن کی فتح کشمیر کے عوام اور مخلص کارکنوں کے نام کرتے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ فائرنگ سے جاں بحق سیاسی کارکنان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔