• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلویسٹر اسٹیلون کی بیٹیوں نے والد کو پیچھے چھوڑ دیا


سلویسٹر اسٹیلون کی بیٹیوں نے والد کو خوبصورتی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

دراز قد، حسن و وجاہت، گلیمر سے بھرپور شخصیت میں بیٹیوں نے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار باپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ماضی کی ایکشن فلموں کے ہالی وڈ سپر اسٹارسلویسٹر اسٹیلون کی بیٹیوں کے ساتھ یادگار تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

75 سالہ ہالی ووڈ اداکار نے انسٹا گرام پر اپنی تینوں بیٹیوں صوفیا، سسٹین اور اسکارلیٹ کے ساتھ نہایت فخر سے تصویر شیئرکی۔

سلویسٹر اسٹیلون نے ساتھ لکھا کہ وہ خود کو انتہائی خوش نصیب تصور کرتے ہیں کہ انہیں اتنے پیار کرنے والے بچے ملے جنہوں نے انہیں ہمیشہ خوشی دی ہے۔

انہوں نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ بس اب مزید ان کا قد بڑھنا رک جائے۔

یہ تصویر فلم Midnight in the Switchgrass کے پریمئر سے پہلے لی گئی، جس میں ان کی 23 سالہ بیٹی سسٹین اداکاری کی جوہر دکھا رہی ہیں۔

تازہ ترین