سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے دورہ سیالکوٹ کے دوران چیرمین یوسی محلہ اسلام آباد اورنگ زیب شاہ جی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت کی پوری توجہ عوام کے مسائل کے حل پر مرکوز ہے تاکہ ان کو بنیادی زندگی کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے اور وہ باعزت اور پر سکون زندگی بسر کر سکیں۔بعد ازاں انہوں نے مرکزی دفتر مسلم لیگ ن پیرس روڈمیں راکین اسمبلی منثا اللہ اور محمد اکرم کے ہمراہ عوامی مسائل سنے اور متعلقہ محکمہ جات کے حکام کوانکے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔