سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)اراضی کے تنازع میں پر جھگڑنے والی دونوں پارٹیوں کے خاتون سمیت6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ الہڑ میں اراضی کے تنازعہ پر عمران، عدنان ، رفیق اور رحمت نے ڈنڈوں کے وار کرکے نیامت کو زخمی کردیا،دوسری جانب دوسری پارٹی کا موقف ہے کہ سجاد اور نیامت نے اراضی کے تنازعہ پرعدنان کو ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا۔