• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین : حادثے کا شکار 14سالہ رائیڈر زندگی کی بازی ہار گیا

اسپین کے 14سالہ موٹر بائیک رائیڈر ، ہیوگو ملان ، الکینز میں ہونے والی ریس میں حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

ہیوگو ملان الکینز اسپین میں ہونے والی ایک ریس میں شریک تھے ، ریس کے دوران ان کی موٹر بائیک کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔

حادثے کے فورا بعد انہیں آئر لفٹ سے ہاسپٹل پہنچایا گیا لیکن وہ ٹریٹمنٹ سے پہلے ہی انتقال کرگئے۔

ان کے رائیڈنگ اسکول کونا ڈی کیمپنز نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیوگو ملان کی ہنستی مسکراتی شخصیت اور پروفیشنلزم ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید