تربت سے کوئٹہ آنے والی تمام مسافر بسوں کو کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کیساک لیویز چیک پوسٹ پر روک دیا گیا ہے۔
تربت کے مقام پر مسافر بسیں صبح 7 بجے سے کیساک لیویز چیک پوسٹ پر کھڑی ہیں جس کے سبب مسافر پریشان ہیں۔
مسافروں نے احتجاجاً تربت کوئٹہ روڈ کو کیساک کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان کے مطابق لاک ڈاؤک کی وجہ سے تربت سے ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، ٹرانسپورٹرز نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ہے جس پر کارروائی کی جائے گی۔
ڈی سی کیچ حسین جان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو کورونا کی ویکسینیشن کے بعد سفر کی اجازت ہوگی۔