کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر/خ ن ) ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے گیٹ پر بم دھماکہ چار راہگیر زخمی ہو گئے،پولیس اور ایف سی اہلکاروں کے ڈیوٹی سنبھالنے کے دوران دھما کہ ہوا ،سرکاری اہلکار بال بال بچ گئے،ایک ایف سی کی گاڑی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے مارکیٹ میں بھگڈر مچ گئی زخمیوں کو پولیس موبائل میں ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ٹائم ڈیوائس بم نصب کر رکھا تھا جو گزشتہ روز صبح پونے آٹھ بجے ایف سی اور پولیس کے اہلکار گیٹ کے قریب ڈیوٹی دینے کیلئے پوزیشن سنبھال رہے تھے کہ بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار راہگیر سرور خان ٗ عبدالرزاق ٗ شبیر احمد اور منیر احمد زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے سے ایف سی کی ایک گاڑی کے اور قریبی عمارتو ںکے شیشے ٹوٹ گئے پولیس کے جوانوں نے زخمیوں کو پولیس موبائل میں ہسپتال پہنچایا جہاں دو معمولی زخمیوں سرور خان اور عبدالرزاق کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس ٗ ایف سی کی بھاری نفری اور سی ٹی ڈی کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا دھماکے سے فروٹ مارکیٹ میں بھگڈر مچ گئی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دشت گردوں نے تین کلو وزنی دھماکہ خیز مواد ٹائم ڈیوائس کے ذریعے گیٹ کے قریب نصب کیا تھا سی ٹی ڈی نے شواہد اکھٹے کر کے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔