• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے اسلام آباد میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد(اے پی پی )وزیراعظم عمران خان نے موسم برسات کی شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی اس مہم میں بھرپور حصہ لیں، ہر پاکستانی اگر کم از کم ایک درخت بھی لگائے تو بہت بڑا نقلاب آ سکتا ہے۔شہروں میں کوئی جگہ خالی نظر نہ آئے، پاکستان ماحولیاتی تحفظ اور گلوبل وارمنگ کے منفی اثرات کم کرنے کے اقدامات میں لیڈ کررہا ہے۔ وہ پیر کو ایف نائن پارک میں موسم برسات کی شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں درختوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کئی ممالک سے پیچھے ہے۔ بھارت بھی ہم سے درختوں کی تعداد کے لحاظ سے آگے ہے۔ گلوبل وارمنگ عالمی سطح پر بہت اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے ، آلودگی کم کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے لاہور ، پشاور اور کراچی سمیت ملک بھر میں شجر کاری بے حد ضروری ہے ۔جنگلات کا رقبہ بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کے لئے اچھا اور بہتر ملک چھوڑ کر جائیں۔پاکستان گلوبل وارمنگ کےمنفی اثرات کم کرنے کے لحاظ سے دنیا کی قیادت کررہا ہے۔

تازہ ترین