• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری میں دو پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی کےبعدشدید لڑائی،وکلاء نے بیچ بچاؤ کروایا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع کچہری ملتان میں ضمانتیں حاصل کرنے آئی دو پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ شدید لڑائی کی شکل اختیار کرگیا تاہم وکلاء نے بیچ بچاؤ کراکے معاملہ کو رفع دفع کرادیا ۔ تفصیل کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق ڈوگر کا ملزمان ممتاز شاہ ، شیر محمد عرف شیرو، عابد اور شاہد کے ساتھ ممتاز آباد کے علاقے میں پلاٹ کا تنازع ہے۔عید سے ایک روز قبل پلاٹ پر ہی لڑائی ہوئی جس پر تھانہ ممتاز آباد پولیس نے وکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، بعد ازاں دوسری پارٹی کی درخواست پر کراس ورژن بھی درج ہوگیا ،دونوں پارٹیاں مقدمہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کیلیے گزشتہ روز سیشن کورٹ آئیں جہاں ملزمان نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد احاطہ عدالت میں وکیل کے ساتھ تلخ کلامی کی جس پر موقع پر موجود وکلاء نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے پر کوئی پولیس کارروائی نہیں کی گئی۔
ملتان سے مزید