• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی او کا پولیس سٹیشن میں عدم صفائی پر اظہار برہمی

پشاور( کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز پولیس سٹیشن ٹریفک کا اچانک دورہ کیا ۔ دورے کے دوران حوالات کا معائنہ کیا اور حوالاتیوں سے بھی ملے دورے کے دوران حاضری رجسٹرڈ و تھانہ ریکارڈ کو چیک کیا جو نا مکمل پایا گیا جس پر محرر سٹاف کی سرزنش کی جبکہ صفائی کی صورتحال بھی ابتر تھی جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو تھانہ محرر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی ۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے متعلقہ حکام کو تھانے کا ریکارڈ مکمل رکھنے اور صفائی کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت کی جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ فرائض منصبی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران ٹریفک نظام کیساتھ ساتھ دفتری امور پر بھی نظر رکھیں اور اس کی بہتری کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھائیں اس سلسلے میں کسی کیساتھ نرمی نہ برتی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کو پورے صوبے کیلئے ماڈل کے طور پر پیش کیا جائیگا اس سلسلے میں ٹریفک حکام ادارے کے وقار کو مزید بلند کرنے کیلئے چوکس رہیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سفری سہولیات اور دفتر میں سلام کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خدمات فراہم کرنے چاہئیں تاکہ شہری سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات و اصلاحات سے با آسانی مستفید ہوں۔
تازہ ترین