• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس فیصلے، تین مجرموں کو عمر قید ،گیارہ کو 59 سال قید ، جرمانے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 27جولائی کو مجموعی طور پر 130مقدمات کے فیصلے سناکر زیرسماعت کیسز میں 138گواہوں کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے دس اور منشیات کے بیس مقدمات کا فیصلہ سنایا، جن میں اسلام آباد میں منشیات کے تین، پنجاب میں قتل اور منشیات کے چھ چھ، خیبر پختونخوا میں قتل کے ایک منشیات کےتین اور سندھ میں قتل کے تین اور منشیات کے آٹھ مقدمات کا فیصلہ ہوا، تین مجرموں کو عمر قید دیگر گیارہ کو 59 سال دو ماہ 18دن قید اور 2183300روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، دوسری طرف ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 38دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 62مقدمات نمٹائے اور تمام عدالتوں نے کل137 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے بارہ مجرموں کو تیرہ سال قید اور 196000روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اسلام آباد سے مزید