• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ہی حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے لیڈر ہیں، عامر ڈوگر

ملتان(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے لیڈر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈوگر ہاؤس میں آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے خوشی میں جشن منانے کی تقریب میں کیا ،یہ تقریب آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات میں کامیابی اور ملتان سے ایل اے 42کے نو منتخب ایم ایل اے عاصم شریف بٹ کی کامیابی پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ چیئرمین شیلٹر ہوم دارالامان شاہد محمود انصاری ودیگرشرکاء نے نومنتخب ایم ایل اے عاصم شریف بٹ کو پھول پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔جشن کی تقریب میں مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید انصاری،پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی،سٹی صدر پی ٹی آئی ملتان ملک محمد عدنان ڈوگر،سٹی صدر شعبہ خواتین آصفہ سلیم ملک، شازیہ وحید بھٹی سمیت دیگر اس موقع پر موجود تھے ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیری عوام کے حقوق کے نہ صرف علمبردار ہیں بلکہ عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ایل اے 42سے پی ٹی آئی کے امیدوار عاصم شریف کی کامیابی نے مسلم لیگ ن کا 35سالہ تسلط ختم کردیا ہے۔
ملتان سے مزید